ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آرمی پبلک سکول کے شہداء،خیبرپختونخوا کے بعدپنجاب حکومت بھی پیچھے نہ رہی،اہم اعلان کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی ہدایت پر آرمی پبلک سکول کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے 10دسمبر سے16دسمبر تک ہفتہ شہداءمنانے کا اعلان کیا ہے،صوبائی دارالحکومت میں 12دسمبر کو خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے علاوہ پاک فوج ،پولیس،شہید بچوں کے والدین ،زخمی ہونے والے بچے،عوامی نمائندے،وکلائ،تنظمیں،تاجر برادری اور صحافی شرکت کریں گے ۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف شہداءاور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کریں گے ۔ضلعی و ڈویژن کی سطح پر مختلف تقریبات منعقد ہونگی ،دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیت تک جاری رہے گی ،حکومت ،پاک فوج اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لئے یکسو و یکجا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب ٬حکومت سید زعیم حسین قادری نے 180ایچ ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عرفان علی،سیکرٹری انفارمیشن مومن آغا،ڈی جی پی آر جہانگیر انور اور ایڈیشنل سیکرٹری سکولز بھی موجود تھے۔سید زعیم حسین قادری نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی لاءاینڈ اآرڈر نے صوبے بھر کی سول و پولیس انتظامیہ کے ساتھ ملکر کئی پروگرام تشکیل دیئے ہیں جن میں سیمینارز کا انعقاد،واکس،مشاعرہ،تقریری و مضمون نسویسی کے مقابلے اور تصویری نمائش شامل ہیں،یہ تقریبات پورا ہفتہ جاری رہیں گی ۔اسی طرح صوبے کے تمام بڑے شہروں میں سٹی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔16دسمبر کو منعقد ہونے والی تقاریب میں شہداءکی فیملیز کو مدعو کیا جائے گا اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ۔دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی قوم نے 50ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں 5ہزار آرمی اور پولیس کے افسران و اہلکاران بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جن میں مداراس کی جیو ٹیگنگ ،انٹیلی جنس کے مربوط نظام،سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ڈالفن پولیس،سیف سٹی پراجیکٹ اور تعلیمی نصاب میں اصلاحات جیسے اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سب سے پہلے انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دی۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر،تحریری مواد،وال چاکنگ،اسلحہ کی نمائش،لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ میں ترامیم کیں اور ان قوانین کی خلاف ورزی پر48617مقدمات درج کئے اور 53151افراد کو پابند سلاسل کیا۔اسی طرح فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پر مشتمل 205کتابیں اور سی ڈیز ،262 میگزین، 17078پمفلٹس ضبط کئے ۔دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 73افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 93افراد کو گرفتار کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…