لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں بڑے اقدام کافیصلہ،فری ہینڈ دیدیاگیا،جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، سکول،کالجزاوریونیورسٹیوں کے اساتذہ سے متعلق بھی مکمل کوائف جمع کیے جائیں گے جبکہ کرائے کے مکانوں سے متعلق تفصیلات متعلقہ تھانوں سے لی جائیں گی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کےخلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آپریشن کاﺅنٹرٹیررازم،حساس ادارے،قانون نافذکرنےوالے اداروں کی انٹیلی جنس شیئرنگ پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن پنجاب سے سندھ اوربلوچستان بارڈرتک ہوگا جس میں سکول،کالجزاوریونیورسٹیوں کے اساتذہ سے متعلق مکمل کوائف بھی جمع کیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ کرائے کے مکانوں سے متعلق بھی متعلقہ تھانوں سے معلومات لی جائیں گی۔