تاشفین کیس ،معروف اسلامی مرکز بند کرنیکااعلان

10  دسمبر‬‮  2015

ملتان(نیوزڈیسک)الہدیٰ انٹرنیشنل نے اپنا اسلامی مرکز عارضی طور پر ایک دن کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ¾ کیلی فورنیا فائرنگ واقعے میں ہلاک تاشفین ملک نے ان کے ہاں داخلہ ضرورلیا تھا لیکن تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی ، واقعے کی مذمت کرتے ہیں تاہم کسی سابق طالب علم کے عمل کا ذمے دار نہیں ۔الہدیٰ انٹرنیشنل کے مطابق تاشفین ملک نے ان کی ملتان شاخ میں کئی سال پہلے داخلہ لیا تھااس نے استاد کو بتایا کہ اس کی دو ماہ کے اندر شادی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اسے کورس ادھورا چھوڑنا پڑ ا۔وہ اب اس کوخط کتابت کورس کے ذریعے مکمل کرے گی۔اس نے 11 مئی 2014 کو ایک ا ی میل کر کے کورس سے متعلق تفصیلات طلب کیں ۔تفصیلات دینے والی ای میل کا اس نے جواب بھی کبھی نہیں دیا۔تاشفین ملک محنتی ،دوستانہ مزاج رکھنے والی، مدد گار اور مثبت سوچ کی طالبہ تھی۔اس کے بارے میں کوئی ،اس انتہائی اقدام کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔الہدیِ انٹرنیشنل کے مطابق وہ کسی بھی سابقہ طالبعلم کے عمل کا ذمہ دار نہیں ہے۔کیلی فورنیا فائرنگ واقعہ دہشت گردی ہے جس کی ادارہ پوری دنیا میں مذمت کرتا ہے،ایک سچا مسلمان اسلام کے نام پر ایسا خوفناک عمل نہیں کر سکتا ،اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔دوسری جانب سابق طلبہ کی جانب سے داعش میں شمولیت کی کوششوں کی خبروں کے بعد الہدیٰ اسلامی مرکز بند کردیا گیا اسلامی مرکز کی ویب سائٹ پر جاری ایڈمنسٹریٹر عمران حق کے مطابق مرکز کو بند کرنے کا فیصلہ میڈیا میں آنے والی خبروں کے باعث کیا گیا کیونکہ اس سے زیر تعلیم 160 طلبہ کو خطرات لاحق تھے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…