منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

نواز،شہبازساتھ چھوڑگئے ،رانامشہودکے بارے میں اہم فیصلہ ہوگیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک )ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر (ر) برہان علی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کی اجازت مل گئی ہے ،ثبوتوں کی فرانزک رپورٹ آنے پرفیصلہ کیا جائے گا،آصف ہاشمی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں الزام ثابت ہونے پر ریڈ وارنٹ جاری کرا کے انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی نیب برہان علی نے کہا کہ بغیر کسی دباﺅ کے اپنا کام کر رہے ہیں ۔کرپشن کی اطلاعات پر بلاتفریق کارروائی کی جاتی ہے ، نیب پنجاب سویا نہیں بلکہ مختلف کیسز پر کام کر رہا ہے، کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک اور کسی کو فیور دینے کی باتیں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست ملتے ہی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی بلکہ اس کے لئے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد مزید مراحل ہیں اور مکمل ثبوت ملنے پر گرفتاری کا مرحلہ آتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیب کے بورڈ نے صوبائی وزیر رانا مشہود کے خلاف تحقیقات کی اجازت دے دی ہے،رانامشہودکے خلاف ثبوتوں کی فرانزک رپورٹ آنے پرفیصلہ کیا جائے گا۔مختلف سیاسی جماعتوں کے دس سے بارہ لوگوں کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں اور الزامات ثابت ہونے پر ضرور کٹہرے میں لایا جائے گا۔ باقاعدہ عدالتی نظام موجود ہے کسی بھی ملزم کو اپنی صفائی کا پورا موقع ملتا ہے۔ڈی جی نیب نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں جونہی تحقیقات مکمل ہوں گی اور کیس ثابت ہو گیا تو انہیں وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جا سکتے ہیں اور ان کی وطن واپسی کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسورکے خاتمے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…