لاہور(نیوزڈیسک)حکومت کاپر عام تعطیل کا اعلان،تمام دفاتربند،سوگ منایاجائیگا،خیبر پختوانخواہ حکومت نے گزشتہ سال آرمی پبلک سکول پشاور میں پیش آنے والے سانحہ کی مناسبت سے 16دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بات تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے سوشل میڈیا پر اپنے انٹر ویو میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت اس دن کی مناسبت سے شہداءکے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہے اوراس دن کو منانے کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے ورثاءیونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے اقدام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے 16دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے ۔