اسلام آباد(نیوزڈیسک)این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی منتقلی کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ¾ چیئرمین نادرا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرلاہوراوردیگرفریقین کوبدھ کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے این اے 122 سے 30 ہزار ووٹوں کی منتقلی کا الزام عائد کر رکھا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے چار رکنی بنچ تشکیل دےدیا الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرلاہوراوردیگرفریقین کو(آج) بدھ کو طلب کرلیا ہے ووٹوں کی منتقلی کے معاملہ کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ کرےگا۔واضح رہے کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 لاہور میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں این اے 122 سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار سردار ایاز صادق نے الیکشن جیتا تھا اور دوبارہ سے قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے تھے این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی منتقلی کا معاملے پر پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت آج ( بدھ ) ہو گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ( بدھ ) طلب کرلیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں 4رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔ واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122میں ضمنی الیکشن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کامیابی حاصل کی تھی جس پر پی ٹی آئی کے علیم خان نے حلقے میں سے 30ہزار ووٹوں کی منتقلی کا الزام عائدکر رکھا ہے ۔