لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بتایا ہے کہ انہوںنے شوکت خانم ہسپتال کےلئے ذاتی حیثیت میں 5کروڑ روپے دئیے ہیں۔انہوں نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اپنے انٹر ویو میں بتایا کہ شوکت خانم پشاور کے لئے 80کروڑ روپے چاہئیںاور اب تک 30کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس میں 5کروڑ روپے میرے بھی شامل ہیں ۔ میں نے کئی سال قبل پانچ لاکھ کا ایک پلاٹ لیا تھا اور وہ خوش قسمتی سے ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی میں آ گیا اور اس کی قیمت کئی گنا اوپر چلی گئی ہے۔