کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں تیسرے مرحلے کے بعدمقامی حکومت کے لئے جوڑتوڑشروع ہوگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیوایم اورن لیگ کے درمیان پہلی دفعہ اس سلسلے میں رابط ہواہے ۔متحدہ کے رہنماءفاروق ستاراورن لیگ کے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے درمیان ٹیلی فون پررابطہ ہواہے اوردونوں رہنماﺅں میں ڈسٹرکٹ ملیراورڈسٹرکٹ ساﺅتھ میں چیرمین اوروائس چیرمین کے لئے بنانے کے لئے رابطہ کیاہے جبکہ ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیاہے ۔سیاسی تجزیہ کاراس رابطے پرحیران رہ گئے ہیں ۔