منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس , رینجرزبھی میدان میں آگئے

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس , رینجرزبھی میدان میں آگئے،سہولت کارپریشان ۔ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید گرفتاریوں کے لئے ایف آئی اے کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ کی خصوصی ٹیم کراچی روانہ کردی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش ملزموں نے کئی اہم انکشاف کئے ہیں۔ملزم معظم خالد شمیم اور محسن نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ قتل کی اس سازش میں الطاف حسین، محمد انور افتخار حسین کے علاوہ کراچی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی کچھ اہم شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے بطور سہولت کار کردار ادا کیا۔ تفتیشی ٹیم نے ان شخصیات کے نام تو ابھی ظاہر نہیں کئے تاہم گرفتاری کے لئے کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ کی ایک خصوصی ٹیم کراچی کے لئے روانہ کردی چھاپہ مار ٹیم کو رینجرز اور ایف آئی اے کراچی کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ ٹیم ایک ہفتے تک کراچی میں موجود رہے گی۔ خصوصی ٹیم گرفتاریوں کے علاوہ مختلف گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرے گی۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے علاوہ پولیس رینجرز، آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا ¾جے آئی ٹی ملزموں کے ریمانڈ کے اختتام پر اپنی ابتدائی انٹیروگیشن رپورٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرےگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…