اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ترجمان ڈاکٹرشیریں مزاری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان آمد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے.ان کا کہنا تھا کہ عالمی دباؤ کی بدولت پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات کی خواہش کرنا بھارت کی مجبوری بن چکا ہے-ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ دوستی کا حقیقی امتحان اس وقت ہوگا کہ جب بی جے پی حکومت پاکستان اور مسلمانوں کے حوالے سے اپنے شدت پسندانہ رویے کو ترک کرے گی .ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری اورمسئلہ کشمرسمیت دیگر مسائل کا حل بات چیت کےبغیرممکن نہیں-