اسلام آباد((نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریکٍ انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کریں گے. مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آج شام 7 سے 8 بجے تک وہ پاکستان تحریکٍ انصاف کے آفیشل پیج پر آن لائن ہوں گے اور اپنے کارکنان اور مداحوں سے براہ راست بات چیت بھی کریں گے.