کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے ائیر پورٹ پر کسٹم تاریخ کی سب سے بڑی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے معمول کی چیکنگ کے دوران 27 کروڑ مالیت کا الیکٹر انک سامان قبضے میں لے لیا ہے ۔ اسمگلنگ کیے جانیوالے سامان میں گیارہ ہزار موبائل چار جر 2 ہزار ، بیٹریز اور دیگرسامان شامل ہے ۔ حکام کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران قبضے میں لے گئے سامان کی مالیت پاکستانی کرنسی میں کروڑ روپے بنتی ہے ۔ سامان کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ یا د رہے اس سے قابل پاکستان کے چھوٹے ائیر پورٹس سے سامان اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جارہی ہیں تاہم مصروف ترین ائیر پورٹ پر کی جانیوالی سب سے بڑی کارروائی ہے ۔