کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت رینجرزکےاختیارات میں توسیع کے خلاف نہیں، رینجرز کے اختیارات کی توسیع کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو ایک سال کے لیے بلایا گیاتھا، حکومت کی کوشش تھی کہ کراچی میں امن قائم کرے۔ انہوں نے کہا پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے رینجرز کواستعمال کیا گیا۔ شہر کے لوگوں نے دیکھ لیا کہ صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ الیکشن پرامن کرانے کےلیے رینجرز کا تعاون مانگا تھا۔ انہوں نے کہا سندھ کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، کابینہ میں تبدیلی کا اختیار سندھ حکومت کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لدیاتی انتخابات میں میئر اکثریت حاصل کرنےوالی پارٹی کا آئے۔