بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد کی تاریخ کا پہلا میئر کون ہوگا؟فیصلہ ہوگیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی تاریخ کا پہلا میئر غیر منتخب نمائندہ ہو گا جس کو وزیراعظم نواز شریف چنیں گے‘ اس بات کا انکشاف ایک انگریزی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے آزاد چیئرمینوں میں سے 9 نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے جو مجموعی طور پر تعداد29 ہوگئی تاہم پارٹی کی قیادت نہیں سمجھتی کہ ان میں سے کوئی بھی پاکستان کے دارالحکومت کا میئر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایک انتہائی تعلیم یافتہ اور معقول شخص کی تلاش میں ہیں جو لارڈ میئر کے فرائض صحیح طور پر انجام دے سکے۔ غیر ملکی سفارتخانوں اور شخصیات کے ساتھ بھی ڈیل کر سکے۔ کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ 9 آزاد امیدواروں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو لارڈ میئر اور تین ڈپٹی میئرز کے لئے منتخب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لارڈ میئر اور تین ڈپٹی میئرز کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے انجم عقیل خان‘ رفعت شاہین‘ آصف کرمانی اور سابق بیورو کریٹ سعید مہدی میئر کے امیدواروں میں صف اول میں شامل ہیں۔ ن لیگ کے رہنما سردار نسیم اور سجاد خان کے نام راولپنڈی کے میئر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ پارٹی دونوں شہروں میں اپنا میئر لائے گی۔ راولپنڈی میں میئر کے انتخاب کے لئے وزیراعلیٰ ہی آخری اتھارٹی ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…