بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

جنوبی کوریا،متحدہ عرب امارات -قطر اور سعودی عرب کی طرف سے ایک ساتھ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جنوبی کوریا نے پاکستانی افرادی قوت کے کوٹے میں آئندہ سال کےلئے اضافہ کر دیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات ¾ قطر اور سعودی عرب نے بھی مختلف شعبوں کےلئے مزید پاکستانی افرادی قوت مانگ لی ہے ۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) 2008سے اب تک ساڑھے پانچ ہزارورکر جنوبی کوریا بھیج چکی ہے۔جنوبی کوریا میں پاکستانی ورکروں کو اچھی تنخواہیں دی جارہی ہیں اور آئندہ سال گیارہ سو سے چودہ سو مزید ورکر بھجوائے جائینگے ۔پاکستانی اداروں کی طرف سے جنوبی کوریا سے ماہی گیری ¾زراعت اور تعمیرات کے شعبے میں بھی پاکستانی افرادی قوت کو مواقع دینے کےلئے رابطہ کیا گیا ہے تاہم جنوبی کوریا نے غیر قانونی طورپر مقیم ورکروں کے خلاف کارروائی سخت کی جارہی ہے ۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی ورلڈ ایکسپو 2020کےلئے پاکستان سے مزید افرادی قوت طلب کی ہے جن میں ماہر اور غیر ماہر افرادی قوت شامل ہے ۔قطر کی حکومت نے بھی پاکستان سے 2022کے فیفا ورلڈ کپ کے انتظامات کےلئے افرادی قوت بھیجنے کی درخواست کی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ پندرہ سال کے دور ان پاکستان سے 2000سے زائد ڈاکٹر سعودی عرب بھجوائے گئے ہیں جبکہ سعودی وزارت صحت کے حکام مزید ڈاکٹروں کے تعین کےلئے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں یہ دورے ہر تین ماہ بعد کئے جاتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…