ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

جسٹس وجیہہ الدین بالآخر کامیاب ہوگئے ،تحریک انصاف میں اب کیا ہوگا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ جسٹس وجیہہ الدین احمد کی تجویز پر کیا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر نیا الیکشن کرا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے 4 اراکین جون میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اگر مک مکا سے الیکشن کمشن کے نئے ارکان تعینات کئے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے ، بلدیاتی انتخابات میں 2013 ءسے زیادہ دھاندلی ہوئی ، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف انتخابات لڑنے والی جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا،جب تک دھاندلی کی مرتکب عناصر کو سزا نہیں دی جائے گی دھاندلی کو نہیں روکا جا سکے گا ۔ پیر کو پارٹی کے اعلیٰ سطح کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے بھی بات کی گئی اجلاس میں پارٹی ممبر شپ دینے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے علی زیدی کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کیا اور انہیں بطور آرگنائزر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ صوبوں اورا ضلاع میں براہ راست الیکشن ہوگا ، پارٹی انتخابات میں گزشتہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ جسٹس وجیہہ الدین احمد نے انٹراپارٹی الیکشن کی تجویز دی تھی ، میں نے ان سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن سے پہلے تمام عہدے تحلیل کردیے جائیں گے۔ جسٹس وجیہہ کی سفارشات پر براہ راست الیکشن کرائیں گے، پارٹی عہدیداروں کو کارکن براہ راست چنیں گے۔ دومہینے کی ممبر شپ کے بعد الیکشن کرائیں گے۔ گزشتہ پارٹی الیکشن پر انگلیاں اٹھ رہی تھیں۔انٹراپارٹی الیکشن کیلئے سات رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ تسنیم نورانی پارٹی الیکشن کیلئے الیکشن کمشنر ہونگے۔ کوشش کریں گے کہ الیکشن کے دوران گزشتہ غلطیاں نہ دہرائیں یونین کونسل کی سطح تک ممبر شپ کریں گے اور براہ راست الیکشن کرائیں گے۔ اب انٹراپارٹی الیکشن کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر شپ مہم جلد شروع ہو گی ۔ پیسوں کے الزامات تھے جس طرح سینیٹ کا الیکٹرول کالج بنتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ سیٹیں فروخت ہوتی ہیں کیونکہ اسکے انتخابات بالواسطہ ہوتے ہیں ہم انتخابات براہ راست کرائیں گے تاکہ یہ مسئلہ بھی ختم ہو جائے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تحریک انصاف ایک ادارہ بنے پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت تھی جو ہمارے سامنے ختم ہوتی نظر آ رہی ہے بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کا حال سب کے سامنے ہے میں چاہتا ہوں کہ اگر میں دنیا میں نہ بھی رہوں تو تحریک انصاف ایک ادارہ بنے اور سیاست کا نظام بدل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سٹیٹ مشینری کیخلاف ہوئے ہمارے لوگوں پر پرچے کٹے الیکشن کمیشن اس دھاندلی میں ملی ہوئی تھی حلیم خان نے جو پٹیشن دی ہے الیکشن کمیشن نے اس کا دو ماہ میں فیصلہ کرنا ہے 14 دسمبر کو دو ماہ میں مکمل ہو جائیں گے لیکن ابھی تک الیکشن کمشن کی طرف سے کوئی جواب نہیںآیاالیکشن کمیشن کا رویہ درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے خلاف لڑنے والی جماعتیں اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف لڑنے والی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اسی لئے میں نے چار حلقے کھولنے کا کہا تھا تاکہ غلطی کرنے والوں کو سزا دی جائے اورآئندہ 2018ءکے انتخابات ٹھیک ہوںیہ مطالبہ اس لئے نہیں کیا تھا کہ میں وزیراعظم بننا چاہتا تھا۔2013ءکے انتخابات سے زیادہ دھاندلی بلدیاتی انتخابات میں ہوئی ایسے انتخابات کا کیا فائدہ ، اس طرح ہم کبھی بھی سٹیٹس کو کو شکست نہیں دے سکتے۔ لودھراں میں وزیراعظم نے اڑھائی ارب کے پیکج کا اعلان کیا اس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کیا،عمران خان تو کچھ نہیں دے سکتا ان سب چیزوں کی تحقیقات الیکشن کمیشن نے ہی کرنی ہوتی ہے مگر وہ خود اس میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرتے ہیں، پارٹی کو نچلی سطح تک لےکرجائیں گے، جہاں تنظیمیں ٹھیک نہیں تھیں وہاں درست طریقے سے انتخابات نہیںلڑ سکے۔بلدیاتی انتخابات میں ہمارا احتساب ہوا، اب ضلع کی سطح پر پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، گزشتہ چار سالوںمیں ہماری پارٹی ایک دم پھیلی ہے اس وجہ سے تنظیمیں وہاںتک نہیں پہنچ سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے نہیں 22جماعتوں نے کہا تھا کہ دھاندلی ہوئی، اگر مجرموں کو سزا نہیں دیں گے تو جرم کیسے ختم ہوگا، این اے 122میں 53ہزار ووٹ غیر تصدیق شدہ تھے، کیا الیکشن کمیشن نے اسکی تحقیقات کی؟ کسی کو پکڑا؟ جب کسی کو پکڑیں گے نہیں تو دھاندلی کو کیسے روکیں گے؟ حکمرانوں کے پاس ترقیاتی فنڈز ہیں جس کا وہ اعلان کرتے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں، مجھ پر تین ایف آئی آرز درج ہوگئیں کہ میں نے تقریریں کیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تبدیلی اور دوسری طرف سٹیٹس کو ہے جو نظام تبدیل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں نقصان ہوا لیکن سندھ میں اس کا فائدہ ہوا،اس لئے یہ تبدیلی نہیں چاہتے اور نہ ہی احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سب جماعتیں متحد تھیں جب اس پر کارروائی شروع ہوئی تو یہ اس کے خلاف ہوگئے، تحریک انصاف کے علاوہ کوئی وفاقی پارٹی نہیں،میثاق جمہوریت کے نام پر انہوںنے ملک کی بندر بانٹ کی جس سے جمہوریت کو نقصان ہوا،پنجاب میں ہمارے گیارہ افراد مارے گئے،مشرف کے دورمیں تو ایسے حالات نہیں تھے اور نہ ہی ایسا خوف تھا۔پاکستان میں جو ہورہا ہے وہ خطرناک ہے۔انہوں نے صوبے بانٹ لئے ہیں اور کرپشن پر سب اکٹھے ہوجاتے ہیں،ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا،دھاندلی میں ملوث لوگوں کو پکڑا جاتا تو اب ایسا نہ ہوتا،اب کیوں لوگ دھاندلی نہیں کریں گے؟ حکمرانوں کا خیال ہے کہ 2018ءکے الیکشن میں بھی یہی کچھ کریں گے، جون میں الیکشن کمشن کے چار ارکان ریٹائر ہورہے ہیں اگر مک مکا سے ان کی تقرری کی گئی تو پرامن طور پر سڑکوں پر نکلنا ہمارا حق ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…