لاہور( نیوزڈیسک) پنجاب حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کے لئے مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر کرنے سے دستبردار ہو گئی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ نمٹا دیا جبکہ عدالت نے پنجاب حکومت کو کپور تھلہ ، چوبرجی اور ٹھوکر کی اراضی سے متعلق بھی جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواستوں گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت اورنج لائن منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر کرنا چاہتی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہٰذا پنجاب حکومت کو اس اقدام سے روکا جائے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مصطفی رمدے اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل پیش ہوئے ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر نہیں کر رہے ۔ عدالت نے حکومتی بیان پر مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی۔جبکہ کپور تھلہ ، چوبرجی اور ٹھوکر میں اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق درخواستوں پر مزید دلائل طلب کر لیے گئے ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اراضی ایکوائر نہیںکی اور منصوبہ پہلے ہی شروع کر دیا ، اراضی ایکوائر کرنا غیر قانونی ہوا تو منصوبے پر لگائے گئے کروڑوں روپے ضائع ہو جائیں گے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کپور تھلہ ، چوبرجی اور ٹھوکر کی اراضی سے متعلق بھی جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ،پنجاب حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،اہم معاملے پردستبردار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
-
سراجیو۔۔خواب ناک شہر
-
سعودی عرب میں پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری، اہم اعلان ہوگیا
-
صارفین کیلئے خوشخبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
پنجاب میں سستی بجلی کی فراہمی کےلیے حکومت کا بڑا فیصلہ
-
گاڑیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر، نئی پابندی عائد
-
موسم سرما کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
-
دفاتر کے اوقات بڑھا دیے گئے، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
گینگ ریپ کا نشانہ بننی والی خاتون شوہر سمیت قتل
-
پیٹرول ڈلوانے والے شہری ہوشیار! پمپس مالکان آپ کو کیسے لوٹ رہے؟ بڑا انکشاف
-
راولپنڈی: خالو نے 18 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز اضافے کے بعد کمی
-
سازگار انجینئرنگ کا بڑا اقدام، ہیول اور ٹینک کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان



















































