اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں اسلام آباد،راولپنڈی،خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے ¾ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 اور10 دسمبرکوخیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اورژوب ڈو یژن میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ¾ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش اور بر فباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا، لاہور،گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپوراورسکھر ڈو یژ ن میں رات اورصبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہاملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو اورگوپس منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔