کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر نگل چکا ہے، مزید گاوں خطرے سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں ماہی گیروں کا مستقبل بھی داو پر لگ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے زیروپوائنٹ بدین تک 450 کلومیٹر پر مشتمل ساحلی پٹی سمند ر سے متاثرہورہی ہے۔ کراچی سمیت بدین، ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی 32لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین سمندر کی نذر ہوچکی ہے اور سمندر مزید تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق سمندر روزانہ کی بنیاد پر80ایکڑ سے زائد زمین نگل رہا ہے۔ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے تحصیل کھاروچھان کے 42 دیہات میں سے 28 دیہات سمندر نگل چکا ہے۔تحصیل جاتی کے بھی درجنوں دیہات سمندر میں غرق ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوٹری ڈاون اسٹریم میں دریا کا پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے سمندر کا کٹا? بڑھ رہا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو مزید کئی علاقے سمند ر کا حصہ بن جائیں گے۔