اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ میری خواہش تھی کہ میں 2013کاسونامی دیکھناچاہتی تھی ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان اس لئے واپس آئی تھی تاکہ والد کی وفات کے بعد والدہ کی خدمت کرسکوں اوراس دوران عمران خان کاانٹرویوکیاتومجھے معلوم نہیں تھاکہ عمران خان دل دے بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے میری فیملی مجھ کودوسری شادی کاکہتی تھی تومیں مخالفت کرتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بچے پالتے ہوئے کوئی پریشان نہیں ہوئی ،میرے بچے ہی میراسرمایہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک زندگی گزارنابہت مشکل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلی طلاق کے بعد سیلون اورکوکنگ کی ملازمت بھی کی بعد میں صحافت کے میدان میں قدم رکھا۔