اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خان نے کہاہے کہ میں عمران خان سے دوسری شادی کرنے سے پہلے گھبرائی ہوئی تھی ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کی وجہ یہ تھی کہ لوگ کیاکہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میرے والدین مذہبی اورروشن خیال ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں پہلی شادی سے قبل ڈاکٹراعجازکونہیں دیکھاتھا۔انہوں نے کہاکہ میری فیملی کی خواتین نے میری طلاق کے موضوع پرکوئی رہنماءنہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ طلاق کوئی اچھالفظ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلی طلاق بچوں کے مستقبل کے لئے لی ۔میری خواہش تھی کہ میرے بچے برے ماحول سے بچے رہیں ۔خاص کرمیری بیٹیوں کی خواہش ہے کہ ان کاوہ پریشانیاں نہ دیکھیں جوکہ میں دیکھ رہی ہوں ۔ریحام خان نے کہاکہ پہلی طلاق کے بعد میرے پاس صرف تین سوروپے تھے جس کے بعد بی بی سی نے مجھے ملازمت دی اوردوسرے پروگرام میں اینکرکے ساتھ بیٹھنے کاکہااوربعد میں اینکرپرسن کومیری وجہ سے فارغ کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہرایشوپرشوزکیے ۔