،اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادکامیئرکاانتخاب،ن لیگ کاتحریک انصاف کوبڑاجھٹکا.اسلام آباد سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے 9نومنتخب چیئرمینوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ن لیگ کو اسلام آباد میں اپنا میئر لانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ ان چیئرمینوں کی شمولیت کے بعد اب ن لیگ کے پاس 29نشستیں ہوگئی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس 18نشستیں ہیں۔ ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں عادل گیلانی ،ندیم اختر، نعیم گجر، ملک رضوان، چودھری اظہر، قاضی عادل، ابرار شاہ، گلفراز خان، اعظم خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد سے 14آزاد امیدوار منتخب ہوئے تھے اب ان میں سے 5باقی رہ گئے ہیں جو امکان ہے کہ ن لیگ میں ہی شامل ہو سکتے ہیں۔