اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحان خان کس قسم کے جراثیم سے متاثرہیں ،خود ہی بتادیا۔ریحام خان نے کہاکہ مجھ میں سیاست کے جراثیم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے سیاست کاشروع سے ہی شوق تھاجس کی وجہ سے تعلیم کی طرف راغب ہوئی ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری ابتدائی تعلیم بیرون ملک کی ہے اورمیں صحافت میں ڈگری پہلی طلاق کے بعد حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی صحافت بہت اچھی ہے اوراچھے صحافی بھی ہیں لیکن پانچ کے قریب صحافی انگریزی کااردومیں ترجمہ کرتے وقت اپنی مرضی بھی شامل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طلاق کوئی اچھی چیزنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جولوگ مجھے دوسری طلاق سے پہلے بہن کہتے تھے بعد میں ایم آئی 6 کی ایجنٹ کہنے لگے ۔ریحام خان نے کہاکہ سوشل میڈیاپرتبصرے دیکھ بہت انجوائے کرتی تھی لیکن ساتھ دکھ بھی ہوتاتھا۔