فیصل آباد(نیوزڈیسک)”نئی ریحام تلاش کرکے 2سال آرام کریں“ن لیگ کے مرکزی رہنماءکاعمران خان کومشورہ ۔فیصل آباد کے سائنس کالج میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کرنے کے بعد صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کے بلدیاتی الیکشن میں نواز لیگ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان اب نئی ریحام خان تلاش کریں اور شادی کرکے دو سال اس کے ساتھ گزاریں اور 2018 ئ کے عام انتخابات کی تیاری کریں۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کے کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم میں اچھے اور برے کارکن موجود ہیں جن میں سے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو پکڑ کر سزا دلوائی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کے وہ دہشتگردوں کی جانب سے میڈیا ہاسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔