اسلام آباد(نیوزڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں شکست ،عمران خان خودمیدان میں آگئے ،دبنگ اعلان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں شکست سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایڈوائزری کونسل کا اجلاس چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو شکست سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، کراچی سے خبیر تک عوام کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے ‘ قوم اسٹیٹس کو کے مقابلے میں تحریک انصاف کو متبادل کے طور پر دیکھتی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لئے تمام تر امیدیں پی ٹی آئی سے وابستہ کر رکھی ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومتوں کا عمل دخل ہوتا ہے ، اس لئے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے باوجود تحریک انصاف پر کوئی فرق نہیں پڑئے گا۔