اسلام آباد(نیوزڈیسک ) شیخ رشید بھی عمران خان کے نقش قدم پرچل پڑے ،حکومت پرسنگین الزام لگادیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ہمیں امیدتھی کہ 13سے 16نشتوں پرفتح حاصل کرلینگے لیکن نتائج ہماری توقع کے مطابق نہیں آئے ۔انہو ںنے کہاکہ دھاندلی کے تمام ریکارڈتوڑڈالے گئے ۔شیخ رشید نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک ا سوقت 30 ہزار ارب کا مقروض ہو چکا ہے قوم کو تب سمجھ آئے گی جب ملک کی ایک ایک چیز بک جائے گی شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ آمر کے دور میں ملک 6 ہزار ارب کا مقروض تھا اور اب 30 ہزار ارب کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی راول ٹاﺅن سے 13 سے 16 نشستیں جیتیں گے مگر ایسا نہیں ہوا ، نتائج ہماری توقع کے مطابق نہیں آئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہر میں شکست تسلیم کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان بھی نوازشریف کی حکومت پردھاندلی کے الزامات لگاتے رہے ہیں ۔