اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پورے کاپوراخیبرپختونخوا ڈوبنے کا خدشہ، واپڈا حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈیرا اسماعیل خان میں واقع گومل زام ڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ،ڈیم سے 2011سے رسنے والے پانی کی اب تک کوئی روک تھام نہیں کی جاسکی ،ڈیم کو نقصان سے نہ صرف پورا علاقہ بلکہ اربوں روہے کی لاگت سے رتعمیر ہونے والا ہائیڈرو پاور ہاﺅس بھی تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ گومل زام ڈیم کے ٹھیکیدار کی واپڈا حکام سے ملی بھگت کے نتیجے میں ڈیم کی ناقص تعمیرکی وجہ سے 2011 سے پانی رسنے کی شکایت سامنے آرہی ہیںجس کے بعد واپڈا کی اعلیٰ سطح کی ٹیم نے سخت کارروائی کی سفارش کی تھی تاہم اس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا ،واپڈا حکام کی غفلت کے باعث ڈیم سے رسنے والے پانی کی شرح2.0m3فی سیکنڈ سے بھی تجاوز کر گئی ہے ،جو انتہائی خطرناک حد کے قریب ہے ،پانی رسنے کی شرح میں دن بدن اضافے سے ڈیم کے سول ورکس اور پاورہاﺅس کو 4ارب77کروڑروپے کے نقصان کے خدشے سے متعلق وزارت پانی و بجلی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حالیہ صورتحال آنے والے دنوں میں مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔