کراچی (نیوز ڈیسک)ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے بیماری اور بڑی عمر اور بلقیس ایدھی کی بیماری کی وجہ سے ایدھی فاو¿نڈیشن کی تمام ذمہ داریاں اور سارے کام اپنے بیٹے فیصل ایدھی کے سپرد کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ پچیس سالوں سے اپنی زیر نگرانی فیصل ایدھی کی تربیت کی اور مجھے خوشی ہے کہ اپنے ایمانداری ،خلوص اور محنت سے اپنے آپ کو میرا صحیح جانشین ثابت کر دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ میرے انسانیت کے اس مشن کو آگے بڑھائے گا اور میر ی بیٹی کبریٰ ایدھی اس کی معاونت کرتے ہوئے انسانیت کے مشن کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔