اسلام آباد (آن لائن)سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور عامر لیاقت حسین نے کہا ہے دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل ہو سکتاہوں ایک انٹر ویو میں عامرلیاقت حسین کاکہاکہ میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر سکتاہوں اور ہو سکتا ہے کہ میں منگل کوایم کیو ایم میں شامل ہو جاﺅں۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین اس سے قبل ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے وفاقی وزیر بنے تھے بعدازاں ایم کیو ایم کی جانب سے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرالی گئی جس پر وہ ایم کیو ایم سے مستعفی ہو گئے تھے۔