اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چئیر مین عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے ۔اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی شکست اور دیگر محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں علی زیدی اور عارف علوی نے استعفوں کی پیشکش بھی کر دی۔