اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم عدالت میں اصل حقیقت سامنے لے آئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی دوسرے کے جھگڑے میں گھسیٹا جارہا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپھوٹو کے روبرو پیش کیا گیا، اس موقع پر نئے تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کو ضیا الدین اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی نشاندہی پر کئی شواہد سامنے آئے ہیں، جن پر تفتیش کی ضرورت ہے اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔ جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل عدالت کے روبرو کچھ کہنا چاہتے ہیں۔عدالت کی اجازت پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ رینجرز نے انہیں گرفتار کیا تو انہوں نے رضاکارانہ طور پر مکمل تعاون کیا، 90 روز تک ملک کی مختلف ایجنسیوں نے ان سے تفتیش کی، انہیں ہتھکڑیاں لگا کر ضیا الدین اسپتال لے جایا گیا لیکن انہوں نے کسی قسم کی نشان دہی نہیں کی۔ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں، ان سے لڑنے کی ہمت نہیں، اسپتال کے تمام دستاویزات اور سی سی ٹی وی فوٹیج رینجرز کی تحویل میں ہیں۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ انہوں نے کسی کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کا علاج نہیں کیا، اسپتال کے ایک ایم ایس کے بیان پر انہیں پھنسایا جارہا ہے، یہ چاہتے ہیں میں طوطے کی طرح بولوں، جویہ چاہتے ہیں لکھ دوں، اس کے لئے کبھی مختلف قسم کے لالچ دیئے جاتے ہیں تو کبھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، درحقیقت یہ انا کا مسئلہ ہے، انہیں کسی اور کے جھگڑے میں گھسیٹا جارہا ہے۔ ان کی جان کو خطرہ ہے، وہ دل کے مریض ہیں اور ان کے دماغ میں رسولی ہے لیکن انہیں معالج دستیاب نہیں، اگر وہ انتقال کرگئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ انہیں ماروائے عدالت قتل کردیا جائے لیکن رینجرزکی تحویل میں نہ دیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ تحریری یقین دہانی کرائیں کہ ملزم سے تفتیش تھانے میں ہی کی جائے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…