لاہور( این این آئی)کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم سے وابستگی کے شبہ میں پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔بتایاگیا ہے کہ کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے علامہ اقبال ٹاﺅن میں کارروائی کر کے پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈ منسٹریٹو سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطا کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر کو کالعدم تنظیم سے تعلقات کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے حراست میں لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کن وجوہات اور کس مقام سے گرفتار کیا گیا ہے اس بارے میں ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں۔