بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

جھگڑا کس کا اور نشانہ کون ، ڈاکٹر عاصم نے سب کچھ سے پردہ اٹھا دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاکٹرعاصم نے خود پر لگائے گئے الزامات مستر د کردیے۔ڈاکٹر عاصم نے پولیس کی ریمانڈرپورٹ میں لگائے الزامات سے انکارکردیا۔عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم کے ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کر دی۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جھگڑا کسی اور سے ہے اور گھسیٹا مجھے جارہاہے ، ایک ایم ایس کے بیان پر مجھ پر اتنا بڑا الزام لگایا جارہاہے ، کبھی مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے تاکہ میں طوطے کی طرح بولوں ، کبھی لولی پاپ دیاجاتاہے ، مجھے انکاوئنٹر کرکے ماردیا جائے ، مگر اس طرح سلوک نہ کیا جائے۔ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھپلھوٹو کے روبرو پیش کیا گیا،ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں اپنا تفصیلی بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے تاکہ جویہ چاہتے ہیں لکھ دوں۔سچ بات کروں گااگر میں مرگیا تو الزام اس نظام پرہوگا۔انہوں نے عدالت میں کہا کہ میرااللہ محافظ ہے،میں مظلوم ہوں،نیب نے اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے۔آپ انصاف کی کرسی پرہیں میرے ساتھ انصاف کریں۔رینجرزاور پولیس اہلکار مجھے ہتھکڑی لگاکر اسپتال لے گئے تھے،دوران تفتیش میں نے رینجرز سے بھرپور تعاون کیاہے،رینجرزنے حراست میں لیا،جھوٹے شواہد دیے جارہے ہیں۔تمام شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج رینجرز کے پاس ہیں،مجھے رینجرزکی تحویل میں نہ دیاجائے،میں نے اپنے اسپتال میں کسی چیزکی نشاندہی نہیں کی،مجھے ایک ایم ایس کے بیان پر پھنسایا جارہا ہے۔تفتیشی افسر کی جانب سے مزید پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے استدعا قبول کرتے ہوئے تفتیشی افسرکو آیندہ سماعت پرتفتیش میں پیشرفت سے ا?گاہ کرنے کاحکم دیا۔پولیس ڈاکٹرعاصم حسین کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی۔ڈاکٹرعاصم حسین کی بیٹی نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرادیا۔ ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم بظاہرپولیس لیکن حقیقت میں کسی اورکی تحویل میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…