میانوالی (نیوز ڈیسک)میانوالی میں ایم ایم روڈ پر شدید دھند کے باعث کار اور گنے کی ٹرالی میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنیوالی گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔ جس سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، جاں بحق افراد میں گل محمد ، غلام قادر خان محمد اور سمع اللہ شامل ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔