کراچی(نیوز ڈیسک) صدارتی آر ڈیننس کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پرائیویٹ پبلک لمیٹڈ نیا نام ہوگا۔دوسری طرف پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے اس عمل پر شدید تحفظات کا اظہا کرتے ہوئے اس کیخلاف مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز یونٹی کے کارکن آج کراچی سمیت تمام دفاتر میں مظاہرے کرینگے اور بازووں پر کالی پٹیاں باندھیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کا کہا جا رہا ہے اور اپوزیشن کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی نجکاری کی جانب پہلا قدم ہے اس لئے ہم اس عمل کی شدید مخالفت کریں۔