پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی تنظیمی کمزوری کے باعث ہوئی جلد ان کمزوریوں پر قابو پا لیں گے۔سندھ میں بچے اور کتے ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں، تحریک انصاف اس نظام کی تبدیلی کی جماعت ہے ۔پشاور میں انصاف کلچر اینڈ سپورٹس ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری کاکہنا تھا کہ نوجوان پارٹی کا مضبوط ستون ہیں،تحریک انصاف روایتی سیاسی جماعت نہیں یہ انصاف کی جماعت ہے،سندھ میں بچے اور کتے ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں تحریک انصاف اس نظام کی تبدیلی کی جماعت ہے،فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی تنظیمی کمزوری کے باعث ہوئی تحریک انصاف اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر اگلے الیکشن میں بھرپور کم بیک کرےگی،انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایم پی ایز اور ایم این ایز بہت ہیں لیکن مجھے ماں کا خطاب ملا جو صرف ایک ہوتی ہے۔