اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم حسین کوکس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے،ناہید خان بول پڑیں،سنگین الزام عائد کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین بڑے اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انہیںآصف زرداری سے دوستی کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے ،پنجاب سمیت دیگر صوبوں میںبھی پاک صاف لوگ نہیں اس لئے مطالبہ ہے کہ پورے ملک میں بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے تاکہ کسی کو اس عمل پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔ ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ ہر انتخاب میں یہ ثابت ہوا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک حقیقت ہے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے بھی اسے ثابت کیا ہے۔ ایم کیو ایم میں کریمنل لوگ ہو سکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر پارٹی کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے ۔ جہاں تک الطاف حسین پر ڈاکٹر فاروق کے قتل کا مقدمہ درج ہونے کا سوال ہے تو انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیے اور خود کو کلیئر کراناچاہیے ۔ لیکن ایساکوئی بھی اقدام نہیںہونا چاہیے جس سے سیاست کا عنصر نمایاں ہو ۔ انہوںنے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے آصف علی زرداری کی پریشانی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ان کی پریشانی کا تو علم نہیں البتہ یہ ضرور کہوں گاکہ ڈاکٹر عاصم آصف زرداری سے دوستی کی قیمت چکا رہے ہیں۔ پنجاب ،خیبر پختوانخواہ، بلوچستان اورسندھ سمیت کہیں بھی پاک صاف لوگ نہیں اور سب کے خلاف بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے اور جو بھی ملوث ہے اسے کٹہرے میں لایا جائے لیکن ایسانہیں ہونا چاہیے کہ جس سے کسی ایک جماعت یاصوبے کے خلاف کارروائی کا تاثر پیدا ہو تا ہو۔ ہمیں سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے تو صاف ستھرے لوگوںکو پروموٹ کرناہوگا۔ انہوںنے ذوالفقار مرزا سے رابطوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا ان سے کئی دہائیوں سے سیاسی رابطہ ہے ۔ جو بھی پیپلز پارٹی کو بچانے کے ایجنڈے پر کام کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…