لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نے ضلع بہاولپور میں کل 25نشستیں حاصل کی ہیں جن میں 11 یونین کونسل کے چیئرمین بھی شامل ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی یزمان میں 8 اور حاصل پور میں 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور اپنی جانب سے جیتنے والے امیدواروں اور ووٹروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف ن لیگ کے امیدواروں بلکہ حکومت، انتظامیہ اور پولیس کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود اس کا مشن ہے اور وہ اسے ہمیشہ جاری رکھے گی۔ کامیاب امیدواروں میں یوسی 29 محمد عباس سدھو، یو سی 72 ڈاکٹر محمد اختر، یو سی 73 حاجی محمد نصیر گل، یو سی 83 حاجی فلک شیر، یو سی 84 احمد نواز چیمہ، یو سی 87 ندیم خان لاشاری، یو سی 26 چودھری خالد جاوید، یوسی 27 چودھری محمد سعید حمید، یو سی 34 حق نواز خان، یو سی 71 چودھری محمد عمر اور محمد نواز خان کے علاوہ میونسپل کمیٹی یزمان کے محمد زبیر بوبک، اشتیاق احمد تارڑ، سلمان یوسف، محمد نعیم چودھری، ملک محمد سرور، ملک طارق عزیز، محمد اسحاق طفیل، محمد عادل اسحاق اور میونسپل کمیٹی حاصل پور میں محمد جمیل جوہر، ملک انور عزیز، کاشف ندیم، ناصر محمود کوچی، میاں اللہ رکھا اور شاہد جٹ شامل ہیں۔