ہالہ(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئررہنمااور سروری جماعت کے روحانی پیشواءمخدوم امین فہیم کے چہلم کے حوالے سے اتوارکو مخدوم ہاﺅس ہالہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ،قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ،سید کے سینئروزیرتعلیم نثار احمد کھوڑوسمیت پیپلزپارٹی کے دیگررہنماﺅں،مریدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت ۔تقریب میں مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی اور ان کے فرزند مخدوم جمیل الزمان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیاگیا۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پارٹی کی صدارت کے حوالے سے پارٹی صدر کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کریگی ، اور پارٹی قیادت ہی پارٹی کا فیصلہ بہتر کر سکتی ہے اور وہ فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔ رینجرز کی توسیع کے حوالے سے سید قام علی شاہ بتا سکتے ہیں اورکراچی میں ہم اچھے طریقے سے کامیاب نہیں ہو سکی اور پنجاب میں ہم نے کافی سیٹیں حاصل کی ہیں ۔