اسلام آباد (نیوزڈیسک)کیلیفورنیا معذوروں کے مرکز پرفائرنگ کے واقعہ میں ملوث تاشفین ملک کی معلومات کے لئے تحقیقاتی ادارے ملتان پہنچ گئے۔ ایف آئی اے نے بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی میں تاشفین ملک کے اساتذہ سے معلومات حاصل کیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کیلی فورنیا معذوروں کے مرکز پرفائرنگ واقعہ میں ملوث تاشفین ملک کی معلومات کے لئے تحقیقاتی ادارے کی ملتان میں تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے نے بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی سے تاشفین ملک کا داخلہ فارم حاصل کیا اور اساتذہ سے معلومات بھی حاصل کیں۔ایف آئی اے نے تاشفین ملک کے گھر سے ضروری سامان بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ تاشفین ملک دوران تعلیم اس گھر میں رہائش پذیر تھیں۔ اہل علاقہ کے مطابق تاشفین کے اہلخانہ کب آتے اور کب جاتے ہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں۔تحقیقاتی اداروں نے لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی چھاپے مارے ہیں۔ تاشفین ملک ولد گلزارملک کا ووٹ کا اندراج ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے کی یونین کونسل نمبر چوبیس میں ہے۔