کراچی (این این آئی) کراچی میں ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس پر دباو¿ بڑھنے لگا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی آفسر انسپکٹر ذوالفقار کو ہٹا دیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق پولیس آفسر ذوالفقار کی جگہ ڈی ایس پی خواجہ اجمیر نگری الطاف حسین کو نیا تفتیشی آفسر مقرر کر دیا گیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس پریشانی سے دو چار ہے اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پریشر بڑھتا جا رہا ہے۔