لاڑکانہ(نیوزڈیسک) بلاول ،بختاور اور آصفہ زرداری کا عوام کو جھٹکا،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہنیں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے خصوی جہاز کے ذریعے علیحدہ موہن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچی جہاں روڈ کے ذریعے انہیں نوڈیرو ہاو¿س پہنچا گیا آمد سے قبل نوڈیرو آنے جانے والے راستوں پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے جبکہ موہن جو دڑو ایئرپورٹ سے نوڈیرو اور گڑھی خدابخش بھٹو تک بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو مقرر کیا گیا تھا۔ پی پی پی چیئرمین اور ان کے دونوں بہنوں کی آمد کے دوران موہن جو دڑو سے لے کر نوڈیرو تک کے سارے راستوں کو دو گھنٹے کے لیے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نوڈیرو ہاو¿س میں آمد کے بعد کچھ ہی گھنٹوں بعد سابق صدر آصف علی زداری کے دونوں بیٹیوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور پھول نچھاور کرکے دعا مانگی۔ حاضری اور فاتح خوانی سے قبل مزار کو عام لوگوں سے خالی کرواکر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے۔