اسلام آباد( این این آئی) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن،دھاندلی ہوئی یا نہیں؟اہم ادارے کی رپورٹ،کراچی بارے معنی خیز انکشاف،پاکستان میں انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے والے ادارے فافن نے ایک بار پھر پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے پر بھی اظہار تحفظات کیا ہے ۔ اپنی ایک رپورٹ میں فافن نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں بھی بدانتظامی اپنے عروج پر رہی ¾پنجاب میں 51اور سندھ میں 57فیصدبیلٹ پیپر کو خفیہ نہیں رکھا گیا ¾ تیسرے مرحلے میں 6فیصد بد انتظامی نظر آئی۔ کراچی میں بد انتظامی کی شرح پنجاب سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے 14فیصد پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی ¾کراچی میں 2184پولنگ سٹیشنوں سے بدانتظامی رپورٹ ہوئی۔ پنجاب کے 1923پولنگ سٹیشنوں سے 11ہزار سے زائد بن انتظامی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 17اور سندھ میں 31فیصد لوگ پولنگ لسٹوں میں نام نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالے بغیر ہی چلے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کراچی میں 11اور پنجاب میں 21 فیصد سٹیشنوں پر پولنگ سکیم ہی نہ دی گئی۔