اٹک(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات،اٹک میں بڑا اپ سیٹ،تحریک انصاف نے اہمیت اختیارکرلی،تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی سات یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق گروپ نے چھ نشستیں حاصل کرکے تحریک انصاف کی مدد سے چیئرمین ضلع کونسل اٹک بنانے کی پوزیشن میں آگئے، نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے تمام چیئرمین یونین کونسل جن کی تعداد چھ ہے کا تعلق سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق مسلم لیگ ق گروپ سے ہے۔واضح رہے کہ اٹک کو مسلم لیگ ن کی سپورٹ کے لحاظ سے نہایت ہی اہم تصور کیاجاتاہے اور سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔