کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج ،تحریک انصاف نے اپنا وجود تسلیم کروالیا،کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق چیئرمین کی 17نشستوں پر جماعت اسلامی و تحریک انصاف کے مشترکہ اور جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار یوسی 8پی سی ای ایچ ایس IIسے ولید احمد ،یوسی 12دہلی مرچنٹائل سوسائٹی سے محمد جنید مکاتی ،یوسی 18سوک سینٹر سے فردوس شمیم نقوی ،یوسی 23شانتی نگر سے غلام اکبر موریجو، یوسی 30صفورہ سے اصغر علی گبول چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار ان یوسی 1شیرشاہ سے عبد القیوم ،یوسی 4میٹروول سے عبد الصمد ،یوسی 14بنارس کالونی سے نواز خان ،یوسی 21ہریانہ کالونی سے عبد القیوم ،یوسی 23مومن آباد سے اظہار الحق ،یوسی 33گلشن غازی سے محمد امیر طارق چیئرمین منتخب ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ساو¿تھ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار ان یوسی 6موسی ٰ لین سے فضل الرحمن ،یوسی 15نوا لین سے بابو غلام حسین ،یوسی 30کلفٹن سے محمد حنیف ملا چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدواریوسی 12گرین ٹاو¿ن سے اسد گجر چیئرمین اور محمد خالد محمود وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ملیر میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار یوسی 8معین آباد سے عبد اللہ راجہ خیل چیئرمین اور عبد القدوس وائس چیئرمین اور یوسی 23سے چوہدری فضل حق چیئرمین منتخب ہوگئے۔