جھنگ (آئی این پی) جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر پرانی چونگی کے قریب مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پانچ زخمی ہوگئے‘ پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے جھنگ فیصل آباد روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر پرانی چونگی کے قریب مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا ۔ دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے جھنگ فیصل آباد روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرکے ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔