لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ق) ایک بار پھر حکومت مخالف اتحاد بنانے کےلئے سر گرم ہو گئی،تحریک انصاف ،عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی سے رابطے شروع کر دئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنا کر سر گرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی اور عوامی تحریک کے رہنماﺅں سے رابطے کئے جارہے ہیں ۔ ایجنڈے کے مطابق عوامی مسائل کوبنیاد پر حکومت مخالف تحریک چلائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر باضابطہ اجلاس بلانے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔