ملتان (این این آئی)بزرگ سیاستدان جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پشاور اور لاہور سے بھی زیادہ ملتان میں مقبول تھی,عوام نے اب مسترد کر دیا ہے , تحریک انصاف سنگین صورتحال سے دو چار ہے , سمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عوام مایوس اور ناراض ہیں ۔ ایک انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے بتایاکہ پارٹی کے اپنے ہی سروے میں پی ٹی آئی پشاور اور لاہور سے بھی زیادہ ملتان میں مقبول تھی لیکن عوام نے اب رد کردیا، آج پارٹی سنگین صورتحال سے دوچار ہے , سمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عوام مایوس اورناراض ہیں ۔ا±نہوں نے بتایاکہ وہ بار ہاکہہ چکے ہیں کہ اپنی سیاست کریں ، کسی کی باتوں میں نہ آئیں ، جوکچھ کرنا خود کریں لیکن اب ایسی سیاست کے نتائج سب کے سامنے ہیں ، خود دیکھ لیں اور آئندہ انتخابات میں توجہ دی گئی تو نتائج اس سے بدتر متوقع ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے اوروں کے اشارے پر سیاست کرتے ہیں ملتان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔