کراچی(این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما وسیم اختر کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ایم کیوا یم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کی ہے جس پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔