پیرس(نیوز ڈیسک)پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں مولانا عبد الغفور حیدری، ہالی ووڈ اداکار اور کیلیفورنیا کے گورنر آرنلڈ شیواز نیگر کو دیکھنے کیلئے بے چین رہے۔ فرانسیسی پارلیمنٹ میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں 200 ممالک کے مندوبین شریک ہیں، پاکستان سے جے یو آئی کے رہنماء4 مولانا عبد الغفور حیدری نے بھی شرکت کی، ہال میں ہالی ووڈ اداکار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیواز نیگر کی آمد پر غیر ملکی مندوبین نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ آرنلڈ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مولانا عبد الغفور حیدری بھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر جد و جہد کرتے رہے۔ اس موقع پر آرنلڈ شیواز نیگر نے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سیاسی نہیں، عوامی مسئلہ ہے۔